اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی آرآئی بی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علاء الدین بروجردی نے کہا کہ امریکہ کی مجموعی صورت حال خاص طور سے اس کے ناقابل اعتماد ہونے کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے نظریات مکمل طور سے حقائق پر مبنی ہیں۔ قومی سلامتی اور امور خارجہ کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امریکہ نے سلامتی کونسل کی توثیق کے باوجود عمل نہیں کیا اور وہ پابندیوں کے خاتمے کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے برخلاف ایران نے ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدے پورے کئے ہیں۔
ڈاکٹر علاء الدین بروجردی نے کہا کہ میزائل پروگرام سمیت ایران کے خلاف امریکہ کی دباؤ کی پالیسی، کسی طور قبول نہیں کیونکہ امریکہ اس پالیسی کے ذریعے ایران کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ قومی سلامتی اور امور خارجہ کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ نے واضح کیا کہ اگر امریکہ پابندیوں اور دوسرے ایران مخالف ہتھکنڈوں کے ذریعے تہران کے ساتھ جامع ایٹمی معاہدے جیسے اور معاہدے کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲